Blank Video Poster

کراچی : خیر آباد زیبو گوٹھ میں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قبضے کی کوشش ناکام

Sep 3, 2025
تھانہ منگھو پیر کی حدود زیبو گوٹھ میں دن دیہاڑے سندھ ہائی کورٹ کی زیر نگرانی 15 ایکڑ اراضی پر حاجی خان چانڈیو اپنے 3 مسلح ساتھیوں سمیت قبضہ کرنے کی کوشش کی اور سندھ ہائی کورٹ کے تعینات کردہ سکیورٹی اہلکاروں پر تشدد بھی کیا۔ملزمان نے اسلحے کے زور پر خوف و ہراس پھیلایا اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے آویزاں پینا فلیکس کو بھی پھاڑا گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ منگھوپیر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا =============== To Get News Update, Stay Tuned With Us, Subscribe Our YouTube Channel And Share, Thank You. #KarachiDigitalNetwork #KarachiDigitalNews

View Video Transcript