اورنگی ٹاؤن، پیر آباد: بچی سے زیادتی کی کوشش پر عوام کا مشتعل ہجوم، ملزم اسکول میں محصور
Jul 9, 2025
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیر آباد تھانے کی حدود میں واقع فرنٹیئر ہلاہی کالونی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، واقعے میں ملوث شخص جانو نامی تندور والا ہے، جسے علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق، ملزم کو ایک قریبی اسکول میں بند کر دیا گیا ہے جبکہ علاقہ مکین، متاثرہ بچی کے اہل خانہ اور دیگر رشتے دار پولیس کے حوالے کرنے پر آمادہ نہیں۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او پیر آباد جائے وقوعہ پر پہنچے، تاہم پولیس ملزم کو عوامی غصے سے نکالنے میں ناکام رہی۔
صورتحال قابو سے باہر ہونے پر مزید پولیس نفری طلب کر لی گئی ہے، تاہم کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے…
=======
To Get News Update, Stay Tuned With Us, Subscribe Our YouTube Channel And Share, Thank You. #KarachiDigitalNetwork #KarachiDigitalNews
Show More Show Less 
