Memon Juniors Super League Final Match Won By Team American Doors | Karachi Digital News
تین ہفتوں تک چلنے والا کرکٹ ٹورنامنٹ میمن جونیئرز سپر لیگ بالآخر اپنے اختتام پر پہنچا! فائنل میچ کا باقاعدہ اغاز کلوزنگ سیرمنی اور ٹرافی کی رونمائی سے ہوا، جس میں فائنل کی دونوں ٹیمز امریکن ڈورز اور ایچ ایم ار واٹر فرنٹ کے درمیان ہونے والے فائنل میچ نے شائقین کے دل جیت لیے، اس میچ میں بچے بڑے اور فیملیز میں بھرپور شرکت کی، میچ کا باقاعدہ اغاز سب سے پہلے سرپرائز میچ سے ہوا، چیئرمین 11 ورسز وائس چیئرمین 11 سے ہوا جس میں کمیٹی ممبران نے آپس میں فرینڈلی میچ کھیل کر کیا! فرینڈلی میچ کے بعد دونوں ٹیمز کا ٹاس کیا جس میں ایچ ایم ار واٹر فرنٹ ٹیم نے ٹوز جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، مد مقابل ٹیم امریکن ڈورز نے 6 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز کا ٹارگٹ ایچ ایم ار کو دیا، جس کے نتیجے میں ایچ ایم ار واٹر فرنٹ دو وکٹوں کے نقصان پر 136 بنا سکی، میچ کے دوران فوڈ پارٹنر پزا بستروں کی جانب سے شائقین میں پیزا تقسیم کیے گئے، جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے نقد انعام سے بھی نوازا گیا، بیسٹ بالر اور بیسٹ بیٹسمین کو کیش پرائزز سے بھی نوازا گیا، تقریر کا اختتام بالخصوص اتش بازی سے کیا گیا! ======= To Get News Update, Stay Tuned With Us, Subscribe Our YouTube Channel And Share, Thank You. #KarachiDigitalNetwork #KarachiDigitalNews